صدر مملکت نے سینیٹ اجلاس آج طلب کرلیا

صدر مملکت نے یہ اجلاس آئین کے آرٹیکل 54  کے تحت طلب کیا ہے(فائل فوٹو)

               
July 29, 2022 · قومی

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سینیٹ کا اجلاس (کل) جمعہ کی صبح ساڑھے دس بجے طلب کرلیا ۔ جمعرات کو ایوان صدر سے جاری آفس بیان  کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سینیٹ کا اجلاس 29 جولائی کوصبح ساڑھے دس بجے طلب کرلیا۔ صدر مملکت نے یہ اجلاس آئین کے آرٹیکل 54  کے تحت طلب کیا ہے۔