حلیم عادل شیخ کو 50 ہزار کےمچلکےجمع کرانےکا حکم دے دیا۔

ایف آئی اے نے عمران اسماعیل کو طلب کرلیا

کراچی:ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما و سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو طلب کر لیا۔

ایف آئی اے کی جانب سے پی ٹی آئی کی ایم پی اے ڈاکٹر سیما ضیاء اور نجی بینکوں کے 2 افسران کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے کی جانب سے سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو 15 اگست کو دوپہر 2 بجے طلب کیا گیا ہے۔

رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر سیما ضیاء کو ایف آئی اے نے 12 اگست کی سہ پہر 3 بجے طلب کیا ہے۔نجی بینکوں کے افسران کو 10 اگست کو ایف آئی اے آفس کراچی میں طلب کیا گیا ہے۔