اسلام آباد: مہلک وائرس کورونا کا پھیلاؤ جاری ہے، گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 644 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 170 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے
این آئی ایچ کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 22 ہزار 126 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 644 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی، اس طرح مثبت کیسز کی شرح 2.91 فیصد رہی۔اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ روز کورونا سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی تاہم 170 مریضوں کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔