راولپنڈی: لیفٹینینٹ جنرل آصف غفور کو کور کمانڈر کوئٹہ تعینات کردیا گیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق لیفٹینینٹ جنرل آصف غفور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کی جگہ لیں گے۔
آٓئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے یکم اگست کو بلوچستان کے شہر لسبیلہ میں جاری فلڈ ریلیف آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کیا تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فلڈ ریلیف آپریشن کے دوران خراب موسم کے باعث ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا تھا۔