ہلاک ہونے والے زیادہ تر افراد دیہاڑی دار مزدور تھے۔فائل فوٹو
ہلاک ہونے والے زیادہ تر افراد دیہاڑی دار مزدور تھے۔فائل فوٹو

انجینیئر فہیم کا تحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ

پشاور: تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی انجینیئر فہیم نے کہا ہے کہ عمران خان جو کہتا ہے وہ کرتا نہیں، عمران خان نے اداروں کو مضبوط کرنے کا کہا تھا، خیبرپختونخوا کے اداروں میں غیرمتعلقہ بندوں کو لگایا گیاجس سے ادارے تباہ ہوئے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں تحریک انصاف کے ایم پی اے انجینیئرفہیم احمد خان کا کہنا تھا کہ پارٹی کا دفاع کرنا مشکل ہوگیا ہے اس لیے پارٹی سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان جو کہتا ہے وہ کرتا نہیں، کہا گرین پاسپورٹ کو عزت دوں گا لیکن گرین پاسپورٹ رینکنگ میں 124 سے 197 پر چلا گیا ہے، اینٹی کرپشن خیبر پختونخوا میں ایسا افسر لگایا گیا جو کیسز فارورڈ ہی نہیں کرتا۔