اسلام آباد:حکومتی اتحاد کی جانب چیئرمین پاکستا ن تحریک انصاف عمران خان کی نااہلی کیلیے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائرکردیا گیاہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان کیخلاف ریفرنس محسن شاہنواز رانجھا نے دائر کیا ہے ،ریفرنس آئین کے آرٹیکل 63کے تحت دائرکیا گیا ہے۔
پی ڈی ایم نے اپنے ریفرنس میں موقف اختیارکیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے توشہ خانہ سے ملنے والے تحائف اثاثوں میں ظاہر نہیں کیے، عمران خان کو آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل قرار دیا جائے۔
ریفرنس میں حکومتی اتحادیوں کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کا بھی ذکر کیا گیا ہے، گذشتہ ماہ پی ڈی ایم کے نمائندہ وفد نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی تھی۔
دریں اثنا پی ڈی ایم کی طرح اسپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف بھی عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس جلد الیکشن کمیشن کو بھیجیں گے۔