اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف شام کوایف نائن پارک میں احتجاج کرے گی۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج شام 7 بجے قوم سے خطاب کریں گے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ آج میں تمام لوگوں سے شام 6 بجے ایف 9 پارک میں چیف الیکشن کمشنر کے خلاف پرامن عوامی احتجاج میں نکلنے کی اپیل کر رہا ہوں، میں 7 سے ساڑھے 7 بجے کے درمیان خطاب کروں گا
چیف الیکشن کمیشنراورالیکشن کمیشن آف پاکستان امپورٹڈ حکومت کے ساتھ مل کرپی ٹی آئی کے خلاف ٹیکنیکل ناک آؤٹ کی سازش کررہی ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ جب پنجاب کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کو پوری ریاستی مشینری اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کی حمایت کے باوجود شکست دی، اب وہ عام انتخابات میں پوری پی ڈی ایم کے ساتھ ہارنے کے خوف سے ڈر رہے ہیں۔