اسلام آباد:پاکستان تحریکِ انصاف نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے خلاف ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل میں دائرکردیا۔چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس بابر اعوان کے ذریعے بھجوایا گیا ہے۔
پی ٹی آئی کے ریفرنس میں کہا گیا ہے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ آئینی ذمے داریاں احسن طریقے سے ادا نہیں کر رہے، انہیں ان کے عہدے سے ہٹایا جائے۔
ریفرنس کے مطابق گزشتہ ماہ پی ڈی ایم کے وفد نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی تھی، اس موقع پر چیف الیکشن کمیشن پر ممنوعہ فنڈنگ کا فیصلہ جلد سنانے کے لیے دباؤ ڈالا گیا۔