برمنگھم:آسٹریلوی ہاکی ٹیم نے پاکستان کو آخری گروپ میچ میں سات گول سے شکست دے کر کامن ویلتھ گیمز میں میڈلز کی دوڑ سے باہر کردیا۔
پاکستان ٹیم آسٹریلیا کے سات گولزکے جواب میں ایک گول بھی نہ کر سکی، بارہویں منٹ میں آسٹریلیا کے بلیک گروورز نے گول سکور کر کے ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلا دی، 19 ویں منٹ میں جرمی ہیورڈ نے گول سکور کیا، تیسرے کوارٹر میں آسٹریلیا نے دو گول سکور کیے۔
چوتھے کوارٹر میں آسٹریلیا نے مجموعی طورپرمزید تین گول اسکورکیے، پاکستان ہاکی ٹیم گروپ میں چوتھے نمبر پر رہی اورٹورنامنٹ میں اب ساتویں پوزیشن کیلیے کینیڈا سے 6 اگست کو مقابلہ کرے گا۔