اسپیکر کا انتخاب خفیہ رائے شماری سے ہو گا۔ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سبطین خان اور مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سیف الملوک کھوکھر کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

سندھ میں ڈبل سواری پر پابندی عائد

کراچی: سندھ میں محرم الحرام میں امن وامان یقینی بنانے کیلیے دفعہ 144 کے تحت ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی، بچوں، بزرگوں اور صحافیوں کو پابندی سے استثنی دیا گیا ہے۔

حکومت سندھ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق صوبے میں دفعہ 144 کے تحت ڈبل سواری پر پابندی آج سے 12 محرم تک لگائی گئی ہے۔ پابندی محرم الحرام میں امن و امان یقینی بنانے کیلیے عائد کی گئی۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ خواتین ، بچے اور بزرگوں کے علاوہ صحافی اور سیکیورٹی اہلکار اس پابندی سے مستثنی ہوں گے۔