اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات چھپانے کے معاملے پراسپیکر قومی اسمبلی نے عمران خان کی نااہلی کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اسپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی جانب سے الیکشن کمینش کو بھجوائے گئے ریفرنس میں کہا گیا کہ سابق وزیراعظم نے توشہ خانہ کےتحائف اثاثوں میں ظاہرنہیں کیے،عمران خان نےتحائف بیچنےکی رقوم کی تفصیلات بھی درج نہیں کیں۔
ریفرنس میں مزید کہا گیا کہ عمران خان کو آرٹیکل 62 ون ایف کےتحت نااہل قراردیاجائے۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ اسپیکرقومی اسمبلی کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو موصول ہو گیاہے ۔