پی ٹی آئی قیادت کا اجلاس، شاہ محمود، فواد چوہدری، بابراعوان و دیگر کی شرکت(فائل فوٹو)
پی ٹی آئی قیادت کا اجلاس، شاہ محمود، فواد چوہدری، بابراعوان و دیگر کی شرکت(فائل فوٹو)

شاہ محمود قریشی کی بیٹی کو ٹکٹ دینے پر کارکنوں میں اشتعال

ملتان : حلقہ 157 کی خالی نشست پرشاہ محمود قریشی کی بیٹی کو ٹکٹ دینے پرپی ٹی آئی کارکنوں اشتعال پھیل گیا، پی ٹی آئی کارکنوں نے اپنی ہی پارٹی کی امیدوارکے خلاف ملتان میں الیکشن کمیشن کے آفس کے باہراحتجاجی مظاہرہ کیا۔

پی ٹی آئی کارکنوں کا کہنا ہے کہ تحریکِ انصاف نے موروثی سیاست کے خاتمے کی بات کی تھی۔احتجاج کرنے والے پی ٹی آئی کارکنوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو اپنی بیٹی کے علاوہ کوئی امیدوار نظر نہیں آیا؟

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی نے بیٹے کی چھوڑی ہوئی نشست پر بیٹی کو الیکشن لڑانے کا فیصلہ کیا ہے۔