نیو دہلی: بھارت میں پولیس نے اپوزیشن کے احتجاج پر ٹوٹ پڑی، راہول، پریانکا گاندھی سمیت کئی اپوزیشن رہنمائوں کو گرفتار کر لیا۔پولیس کی مداخلت کے دوران مظاہرین پر لاٹھی چارج شروع کردیا گیا اورکانگریس قیادت سمیت دیگررہنمائوں کو گرفتار کرلیا۔
کانگریس کی جانب سے مہنگائی کے خلاف پارلیمنٹ ہائوس سے وزیراعظم نریندر مودی کی رہائش گاہ تک مارچ کیا جارہا تھا
Priyanka Vadra being arrested for staging
Drama – oh sorry (Protest)
Against the
Corruption – oh sorry (Democracy)
of Sonia & Rahul Gandhi in
National Herald – oh sorry (Price Rice) casepic.twitter.com/ofovBfwx9s
— Flt Lt Anoop Verma (Retd.) 🇮🇳 (@FltLtAnoopVerma) August 5, 2022
لیکن پولیس نے انہیں وجے چوک پر ہی روک لیا اور راہول گاندھی سمیت کئی رہنمائوں کو حراست میں لے لیا، حکومت نے مارچ کو روکنے کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی اور کانگریس کو مارچ کی اجازت نہیں دی۔
پولیس نے 60 سے زائد ارکان اسمبلی سمیت 200 مظاہرین کو گرفتار کرکے تھانوں میں منتقل کردیا ہے۔ کانگریس کی سینئر خاتون رہنما پریانکا گاندھی کو گھسیٹ کر پولیس وین میں ڈالا گیا۔
زیر حراست راہول گاندھی نے پولیس گرفدی کو جمہوریت کی موت قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت میں جمہوریت نہیں آمریت ہے، حکومت عوام کی طاقت سے خوفزدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج بھارت میں ہرادارہ آرایس ایس کےکنٹرول میں ہے، ہم صرف ایک سیاسی پارٹی کے خلاف نہیں لڑ رہے ہیں، ہم بھارت کے پورے انفراسٹرکچر کے خلاف لڑ رہے ہیں