کابل،افغانستان میں مسجد کے قریب بم دھماکے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ طالبان حکام کے مطابق بم ایک ریڑھی میں نصب تھا اوراس کے پھٹنے سے 3 افراد زخمی بھی ہوئے۔اس تناظرمیں کابل پولیس چیف کے ترجمان خالد زردان نے بتایا کہ یہ واقعہ کابل کے مغربی حصے میں پیش آیا۔پولیس چیف کے ترجمان نے بتایا کہ واقعہ کابل کے مغربی حصے میں پیش آیا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جانی نقصان حکومتی اعداد و شمار سے زیادہ ہوسکتا ہے۔ دھماکے کی ذمہ داری ابھی تک کسی نے قبول نہیں کی۔ تاہم اس کا الزام عموماً داعش پرلگایا جاتا ہے،جوماضی میں افغانستان میں مقیم شیعہ برادری کو نشانہ بناتی رہی ہے۔گزشتہ برس اگست میں طالبان کا کنٹرول ہونے کے بعد سے داعش نے مساجد اور اقلیتوں پراپنے حملوں کی تعداد میں اضافہ کیا ہے۔