لندن: برطانیہ میں پاکستانی خیراتی اداروں کیخلاف تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق خیراتی اداروں کے نام پراکھٹے کئے گئے فنڈز سیاسی مقاصد کیلئے پاکستان بھجوائے اوراستعمال کرنے کا الزام ہے۔تحقیقات چیریٹی کمیشن اورنیشنل کرائم ایجنسی کر رہے ہیں، تحقیقات کا آغاز دونوں اداروں کو کی گئیں شکایات کے بعدی کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق برطانوی تحقیقاتی اداروں کو شکایات کے ساتھ بھی فراہم کیئے گئے ہیں، درخواست کے ساتھ الیکشن کمیشن کا فیصلہ، فنانشل ٹائمز کی خبر اورسیاسی جماعات کے اکائونٹس مہیا کئے گئے ہیں۔