استنبول: ترکی کے شہرکونیا میں شروع ہونے والے پانچویں اسلامک سالیٹیریٹی گیمز میں حصہ لینے والے پاکستان کے تینوں ٹیبل ٹینس کے کھلاڑی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔
اطلاعات کے مطابق ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ میں پاکستان کے دو کھلاڑیوں کو کھیلے بغیر ہی اگلے راؤنڈ میں رسائی مل گئی، مینز سنگلز ایونٹ میں تیمور خان گھانا کے کھلاڑی شمر بریٹون کے خلاف واک اوور ملنے کے بعد پری کوارٹر فائنل میں پہنچے جہاں ان کا مقابلہ لبنانی کھلاڑی سے ہوگا۔
ویمنز سنگلزایونٹ میں بھی پاکستان کی قومی چمپیئن حائقہ حسن کی قسمت نے بھرپور ساتھ دیا، وہ بھی حریف کھلاڑی کے خلاف کھیلے بغیر واک اوور ملنے کے بعد کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئیں جہاں ان کا مقابلہ بنگلہ دیش کی قومی چیمپئن سعدیہ رحمان سے ہوگا۔
اسی ایونٹ میں پاکستان کی حور فواد نے ایک آسان مقابلے کے بعد یوگنڈا کی ٹاپ پلیئر ایرن نیکیساکو 0-3 سے شکست دے کر اگلے راؤنڈ میں رسائی حاصل کی جہاں اُن کا مقابلہ ترکی کی کھلاڑی سے ہوگا۔