کراچی: ملک بھر میں 9محرم الحرام کی مناسبت سے مجالس عزا برپا اورماتمی جلوس برآمد ہورہے ہیں۔ مجلس عزا میں واقاعہ کربلا کے محرکات ، سیرت اہلبیت اور فلسفہ شہادت بیان کئے جارہے ہیں۔اس موقع پر سیکوریٹی کی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے۔ ملک بھر میں ماتمی جلوسوں کے راستوں اورحساس مقامات پرموبائل فون سروس بند ہے جبکہ منگل کی رات تک موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی عائد ہے۔
ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں 9ویں محرم الحرام کا مرکزی جلوش نشترپارک سے برآمد ہوگا جو نمائش چورنگی ، ایم اے جناح روڈ، رینبوسینٹر، ریگل چوک ، تبت سینٹر اورمیمن مسجد سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیان کھارا در پر اختتام پذیر ہوگا۔
مرکزی جلوس کے علاوہ امام بارگاہ باب فاطمہ لیاقت آباد سے ایک ماتمی جلوس برآمد ہوا جو بارگاہ شاہ نجف مارٹن روڈ پر اختتام پذیر ہوگا۔ اس کے علاوہ شہر بھرمیں مجالس عزا اور لنگر کا اہتمام کیا جارہا ہے۔