اسلام آباد:پاکستانی نوجوان کوہ پیما شہروزکاشف نے ایک اور8ہزارمیٹرسے بلند چوٹی سرکرلی ، کوہ پیما نے آج 8035میٹر بلند "گیشر برم ٹو "آج سر کی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق شہروز کاشف اس سے قبل ماؤنٹ ایورسٹ اور”کے ٹو”سمیت 8چوٹیاں سرکرچکے ہیں،شہروز کاشف چند روزمیں "جی ون "سرکرنے کی مہم کا آغاز کریں گے،شہروز کاشف کی "جی ٹی "دسویں 8ہزا رمیٹر سے بلند چوٹی ہو گی،شہروز کاشف مہم میں کامیاب ہوئے تو 10چوٹیاں سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما ہوں گے۔