اسسلام آباد:کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے پر پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ارشد ندیم کے لیے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیاہے۔ایتھلیٹ ارشد ندیم کے لیے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان اسپورٹس پالیسی کے تحت کیا گیا۔
ڈی جی اسپورٹس بورڈ کا کہنا ہے کہ ارشد ندیم کو جنوبی افریقہ میں ٹریننگ دلوانے کا فائدہ ہوا، تمام میڈلز جیتنے والوں کو وزیراعظم ہاؤس لے جایا جائے گا۔وفاقی وزیر بین الصوبائی احسان مزاری نے بھی ارشد ندیم کو زبردست کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔