سری نگر:مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسز نے محرم الحرام کے جلوسوں پرپابندی عائد کردی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں محرم کے جلوس نکالنے پر پابندی لگا دی گئی۔ بھارتی فورسز نے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جلوس نکالنے کی کوشش کرنے والے نوجوان کو گاڑی سے کچلنے کی کوشش کی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محرم کے جلوسوں کو روکنے کے لیے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو جیسی پابندیاں نافذ کر دی گئی ہیں۔
کے ایم ایس کے مطابق سری نگر اور ملحقہ علاقوں میں سخت پابندیاں عائد کرتے ہوئے انٹر نیٹ اور موبائل سروسز معطل کر دی گئی ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کی پابندیوں کے باوجود کئی علاقوں میں کشمیریوں نے جلوس برآمد کرنے کی کوشش کی۔