اسلام آباد : پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا تبادلہ کر دیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر بہاولپور تعینات کر دیا گیا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل سردار حسن اظہر حیات کو کور کمانڈر پشاور تعینات کر دیا گیا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیا کو پاکستان آرمی کا ملٹری سیکریٹری تعینات کیا گیا ہے۔