ریاض: سعودی عرب کی کابینہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی عوام پر اسرائیل کے حملے رکوائے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی وزرا کی کونسل کے اجلاس کی صدارت شاہ سلمان نے کی اور عالمی برادری سے فلسطین پر اسرائیل کے تسلسل سے جاری حملے رکوانے کا مطالبہ کیا۔
دوسری جانب اسرائیلی فوجیوں نے منگل کو مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں گرفتاری کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 فلسطینیوں کو شہید اور درجنوں کو زخمی کر دیا۔
ذرائع کے مطابق اسرائیل اور فلسطینی عسکریت پسند گروپ کے درمیان تین روز تک جاری رہنے والی جنگ بندی کے خاتمے کے ایک دن بعد غزہ کی پٹی میں فائرنگ کا یہ واقعہ ہوا ہے۔