ہمیں فوج سے لڑانے، پارٹی توڑنے اور مجھے نااہل کرانے کا منصوبہ ہے،عمران خان

کہاسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ خطرناک سازش ہے کہ ملک کی سب سے بڑی جماعت کو فوج کے ساتھ لڑا دیا جائے۔ توشہ خانہ کیس میں وزرائے اعظم، آرمی چیف سمیت سب کو تحائف ملتے ہیں، ان سب کی تحقیقات ہونی چاہیے۔مخالفین پلاننگ کر رہے ہیں تحریک انصاف کو کمزور کیا جائے اس کے بعد نوازشریف آئے اور پھر الیکشن کروا دیا جائے۔

 نیوز کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ بیرونی سازش کومیرجعفر،میرصادق نے کامیاب کرایا، مجھے اقتدارسے ہٹانے پربھارت،مغرب میں خوشیاں منائی گئیں، خوفناک سازش کا پلان ہے فوج کیساتھ ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کو لڑایا جائے۔ اس پلان کے تحت تحریک انصاف کوفوج کے ساتھ لڑا دیا جائے، بھارت کو سب سے زیادہ تکلیف ہماری حکومت اورفوج کا ایک پیج پرآنے پرتھی، ڈس انفولیب کے ذریعے پاکستان کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کیا گیا۔

 اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ممبئی حملوں کے دوران آصف زرداری نے بیان دیا پاکستان کے ڈی جی آئی ایس آئی کو ممبئی بھجوایا جائے، زرداری نے امریکیوں کو کہا ہمیں فوج سے بچاؤ، ممبئی حملوں پرنوازشریف نے حملہ آور کا نام بتایا وہ پاکستانی ہیں، ڈان لیکس میں کہا گیا پاکستانی فوج دہشت گردی میں ملوث ہے، بھارت راحیل شریف کو دہشت گرد کہا نواز شریف نے اسی مودی کو شادی پربلایا، آج یہ لوگ ہمیں کہہ رہے ہیں ہم غدارہیں، ان کی کرپشن، چوری کی بیرون ملک ڈاکیو منٹری چلی، آج محب وطن اور ہم غداربن گئے ہیں، یہ سازش بہت خطرناک ہے ملک کی بڑی جماعت کوفوج کے ساتھ لڑادیا جائے۔ میری پارٹی کے پاس سب سے زیادہ ووٹ بینک ہے۔

پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ سازش وہ لوگ کر رہے ہیں جو بیرونی سازش کا حصہ ہیں، پہلے ہماری حکومت گرائی گئی، عوام سڑکوں پر آ گئی، 25 مئی کوعوام کے ساتھ ظلم کیا گیا، ایسا تاثردیا جارہا ہے تحریک انصاف پاک فوج کے خلاف ہے، رجیم چینج کی سازش اب بھی جاری ہے، یہ سازش ہے ملک کی بڑی جماعت کوفوج کے سامنے کھڑا کردیں۔ حکومت پوری کمپین کر رہی ہے کسی طرح تحریک انصاف اور فوج کی لڑائی شروع ہو جائے۔