اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہدا کے خلاف شرمناک مہم چلانے سے توشہ خانہ کیس اور فارن فنڈنگ سے توجہ نہیں ہٹائی جا سکتی ، آج پی ٹی آئی کے سپورٹر بھی شرمندہ ہیں ۔
وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے بے دردی سے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ، غیر ملکی امداد پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس میں آتی رہی اورعمران خان پانچ سال جھوٹے حلف نامے جمع کراتے رہے جب عمران خان سے سوال کیا جاتا ہے تو وہ الزامات عائد کرنے لگ جاتے ہیں ۔
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا عمران خان نے ممنوعہ فنڈنگ لی مگر الیکشن کمیشن میں ظاہر نہیں کی ، عمران خان نے نوجوانوں سے روزگار چھینا ہے ، سانحہ لسبیلہ سے متعلق مہم صرف الیکشن کمیشن کے فیصلے سے توجہ ہٹانے کیلیے ہے ، عمران خان نے 34 فارنرز سے ممنوعہ فنڈنگ لی اور فارن ایجنٹس نے سیاسی جماعت کا سہارا لیا ۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عمران خان نے اپنے چیف آف اسٹاف کو ٹرانسپکرٹ دیا ، گزشتہ روزعمران خان وضاحت دیتے ہوئے خود کو نواز شریف سے ملا رہے تھے ، عمران خان نے صدر ، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی سے آئین شکنی کرائی جبکہ نواز شریف نے ملک میں پارلیمان کی طاقت کو مزید مضبوط کیا۔