کابل:افغانستان میں طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے تصدیق کی ہے کہ القاعدہ رہ نما ایمن الظواہری کی ہلاکت کے معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔
انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ تحریک الظواہری کی لاش تک پہنچنے میں ناکام رہی، کیونکہ اب تک اس کا کوئی سراغ نہیں ملا اور طالبان کو اس جگہ پران کی موجودگی کا علم نہیں تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ "اس کیس کی مختلف جہتیں ہیں۔ تحقیقات ہو رہی ہیں۔ جب یہ تحقیقات مکمل ہو جائیں گی، ہم نتائج کا اعلان کریں گے۔”
انھوں نے یہ بھی بتایا کہ الظواہری کے گھر کو نشانہ بنانے والے میزائل نے سب کچھ تباہ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ علاقہ بہت محفوظ ہے اورعام طورپراس کا معائنہ نہیں کیا جاتا
ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ امریکا کی طرف سے کیا گیا آپریشن دوحا معاہدے کی خلاف ورزی ہے اس کے منفی نتائج برآمد ہوں گے۔
واضع رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے 2 اگست کو اعلان کیا تھا کہ امریکا نے القاعدہ کے رہ نما ایمن الظواہری کو کابل میں ہلاک کردیا ہے۔