شام:حکومتی فوج کے محاصرے میں آجانے کے بعد داعش کے رہنما نے خود دھماکے سے اڑا لیا۔
سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق افواج نے درا کے علاقے میں ایک خصوصی آپریشن کیا، جو ایک دہشت گرد ابو سالم العراقی کی ہلاکت پرانجام پذیر ہوا۔ جب ابو سالم کو محاصرے میں آ جانے کا علم ہوا تو زخمی ہونے کے بعد اس نے خود کش بیلٹ کا بٹن دبا کر اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا لیا۔
فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ العراقی شام کے جنوبی علاقے میں داعش عسکریت پسندوں کے سربراہ کے طور پر موجود تھا۔ برطانیہ میں قائم شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نے کہقا کہ ابو سالم العراقی کی ہلاکت منگل کے روز ہوئی تھی۔ وہ جنوبی شام میں 2018 سے خود کو چھپائے ہوئے تھا اور مختلف حملوں کا حصہ تھا۔