ہمارے پاس ابھی تک وفاق کا جواب نہیں آیا اور اٹارنی جنرل بھی موجود نہیں۔فائل فوٹو
اٹارنی جنرل اورایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نیب سمیت دیگرفریقین کو نوٹس جاری کردیا۔فائل فوٹو

پرویزالہٰی کو وزیراعلیٰ قرار دینے کے فیصلے کیخلاف نظرثانی اپیل دائر

اسلام آباد: سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے پرویزالہٰی کو وزیراعلیٰ قرار دینے کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست دائرکردی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے پرویزالہٰی کو وزیراعلیٰ قرار دینے کے فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواست دائر کردی۔

حمزہ شہباز کی جانب سےنظرثانی درخواست ایڈووکیٹ منصور اعوان نےدائر کی ، درخواست میں پرویزالہٰی اورسابق ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کوفریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ پرویزالہٰی کووزیراعلیٰ پنجاب قراردینےکےفیصلےپر نظرثانی کرے اور سابق ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کی رولنگ کوآئینی قراردیا جائے۔

حمزہ شہباز نے نظر ثانی درخواست پر 12 رکنی فل کورٹ بنانے کی استدعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی نقطےکی تشریح،آرٹیکل63اے کی درخواستوں پر فل کورٹ تشکیل دیا جائے۔

یاد رہے سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس میں حکومتی اتحاد کی فل کورٹ بنانے کی درخواست مسترد کردی تھی۔