اسلام آباد: سلیم بیگ کو ایک بار پھر چیئرمین پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا )تعینات کردیا گیا ہے، صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے دوبارہ تعیناتی کی منظوری دی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نئے چیئرمین پیمرا کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے، نوٹی فکیشن کے مطابق سلیم بیگ کی بطور چیئرمین پیمرا تعیناتی 30 ستمبر 2025ء تک کی گئی ہے۔ سلیم بیگ کی دوبارہ تعیناتی کی منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے وفاقی کابینہ سے لی گئی۔
واضح رہے کہ 28 جون 2022ء سے چیئرمین پیمرا کا عہدہ خالی ہے، سلیم بیگ کی بطور چیئرمین پیمرا 4 سالہ مدت 27 جون 2022ء کو ختم ہوگئی تھی اور اب دوبارہ انہیں بطور چیئر مین پیمرا تعینات کیا گیا ہے ۔