میکسیکو: امریکی سرحد سے متصل میکسیکن سٹی کی ایک جیل میں خطرناک قیدیوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسکیو سٹی کی ایک جیل میں خطرناک قیدیوں کے دو گروپوں میں خطرناک تصادم ہوگیا۔ دونوں جانب سے تیز دھار آلات، راڈوں اور لاٹھیوں کا بے دریغ استعمال کیا گیا۔
خونی لڑائی میں ایک درجن سے زائد شدید زخمی ہوگئے جنھیں جیل کے تھانے منتقل کردیا۔ ڈاکٹرز نے 4 قیدیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی جب کہ 8 شدید زخمی ہیں۔ زخمیوں میں سے 3 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
میکسیکو میں ہی ایک فوڈ شاپ پر حملے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں مقامی ریڈیو کے ایک میزبان بھی شامل ہیں۔ اس واقعے کے بعد مشتعل افراد نے دکانوں کو آگ لگا دی۔