امریکا میں خاتون مسافر پر ائیرلائن عملے کا تشدد، اہلکار معطل

ڈلاس: امریکی ائیر لائنز نے خاتون مسافر کے ساتھ ، جھگڑا کرنے، اسے تشدد کا نشانہ بنانے اور نسل پرستانہ گالیاں بکنے پر اپنے ایک ایجنٹ کو معطل کر دیا ہے۔ خاتون مسافر کے ساتھ اس جھگڑا کرنے کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سپرٹ ائر لائنز ایک امریکی ائیر پورٹ پر ایک خاتون سے لڑائی کر رہا ہے۔

نامعلوم ائر پورٹ سے متعلق ائیر لائنز کا اہلکار ڈلاس فورٹ ورتھ انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر خاتون سے الجھ رہا ہے۔ اس دوران اس نے مسافر عورت کو جسمانی تشدد کا نشانہ بنانے کی کوشش کی اور نسل پرستی پر مبنی گالیاں دیں۔ کئی لوگ اس لڑائی کو ختم کرانے کی کوشش بھی کی۔

مگر یہ لڑائی ائیر لائنز کے اہلکار نے اس وقت تک جاری رکھی جب ایک اور شخص نے اہلکار کو سخت لہجے میں کہا اس عورت سے کیوں لڑائی کررہے ہو ، آو میرے ساتھ لڑائی کر کے دیکھ لو۔ ایک مردی کی طرف سے یہ چیلنج ملنے پر ائیر لائنز کے ااہلکار نے خاتون کے ساتھ لڑائی ختم کر دی۔

ائیر لائنز کی طرف سے اس بارے میں ٹویٹر پر جاری کیے گئے مختصر بیان میں کہا گہا ہے کہ ‘ ہم اس لڑائی سے آگاہ ہیں، کسی بھی قسم کے تششد کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔’ بتایا گیا ہے کہ ائیر لائنز معاملے کی تحقیقات اور قانون نافذ کرنے کے عمل سے گزرہی رہی ہے۔