رحیم یار خان :سانحہ فیروزہ ،شہریوں کا دھرنا جاری، وکلاء کا آج ہڑتا ل کا اعلان ۔ ہفتے کی شام فیروزہ کے نزدیک ہونے والے المناک حادثے جس میں تیرہ افراد جاں بحق اور پانچ شدید زخمی ہو گئے تھے۔ فیروزہ میں دلخراش واقعے کے بعد تاجر برادری کریانہ ایسوسی ایشن صرافہ ایسوسی ایشن کلاتھ ایسوسی ایشن سمیت ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے احتجاج کیا اوردھرنا دیا مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ ذمہ دار افسران کے خلاف ایف آئی آر کاٹی جائے اور ان کو نوکری سے بھی معطل کیا جائے اور جو افراد حادثے میں شہید ہوئے ہیں ان کی مدد کی جائے جب تک ہمارے مطالبات نہیں مانے جائیں گے ہم دھرنا دے کر بیٹھے رہیں گے۔سنی تحریک پنجاب کے جنرل سیکرٹری جواد حسین گل اپنے وفد کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے انہوں نے کہا شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا سنی تحریک سانحہ فیروزہ کے خلاف دھرنا دینے والوں کے ساتھ ہیں اظہار یکجہتی کے لیے خان پور میں بھی سنی تحریک نے دھرنا دے رکھا ہے اس موقع پر میاں ریاض حسین محمد اسماعیل سعیدی وحید چوہدری جام محمد اکرم احسن رضا علامہ مولانا محمد اکرم مدنی علامہ حسین احمد سعیدی محمد مزمل قادری دیگر افراد نے دھرنے کے شرکا سے خطاب کیا دھرنے کے شرکا نے شاہی روڈ کنڈانی روڈ خانپور روڈ ٹریفک کے لئے بند کر دیا پورا دن شٹرڈاؤن رہا۔ شہریوں نے سانحہ فیروزہ کے متعلق ضلع انتظامیہ سے مذکرات کرنے کے لیے دس رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ۔دریں اثناء وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے فیروزہ حادثہ کی رپورٹ طلب کی تو سیکرٹری آر ٹی اے رحیم یار خان کی ابتدائی رپورٹ میں حادثہ کی وجہ تیز بارش کو قرار دیا جبکہ رپورٹ میں کسی جگہ پر یہ ذکر نہیں کیا گیا کہ حادثہ کی جگہ پر آدھا کلومیٹر سڑک کا ٹکڑاسیوریج بیٹھ جانے کے باعث کئی سالوں سے جوہڑ اورتالاب کی شکل اختیار کرچکا تھا اوراس کی مرمتی میں نیشنل ہائی وے اورپبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے افسران اور ضلع کونسل کی کوتاہی شامل ہے۔ سٹرکٹ بار ایسوسی ایشن رحیم یار خان اور اس کے بعد خان پور اور دیگر بارز کی طرف سے سانحہ کے افسوس اور انتظامی نا اہلی کیخلاف آج 15 اگست کو سوگ اور ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ ۔ فیروزہ کے تاجر چودھری محمد اشرف کی بہو محمد اشفاق کی بیوی اور مرحوم چوہدری عبد الشکور کی اہلیہ محترمہ کا نماز جنازہ چک نمبر 123 این پی میں جبکہ فیروزہ کا محنت کش فضل حسین اور اس کے کمسن بچی زہرا کا نماز جنازہ ڈیرہ صفدر پر ادا کیا گیا نمازہ جنازے میں کسی منتخب نمائندہ اسمبلی اور انتظامیہ کے کسی اہلکار نے نماز جنازہ میں شرکت نہیں کی اس موقع پر حافظ محمد اسماعیل سعیدی نے کہاکہ انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت سے 13 قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے انہوں نے کہا کہ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کر کے لواحقین ورثاء کو امداد فراہم کی جائے۔