اسلام آباد:ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اپیل سماعت کیلیے مقرر کر دی گئی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کاز لسٹ جاری کر دی ، قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق کل پی ٹی آئی کی اپیل پر سماعت کریں گے ۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کا ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھاہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos