عمران خان
عمران خان

این اے 246 لیاری ۔عمران خان کے کاغذات نامزدگی پراعتراض

 کراچی:نبیل گبول نے این اے  246  لیاری کے ضمنی انتخاب کیلیے عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض جمع کر ادیا ،نبیل گبول کے اپنے کاغذات نامزدگی منظورکر لیے گئے ۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 لیاری میں ضمنی انتخاب کیلئے  پیپلزپارٹی کے امیدوار نبیل گبول کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے ، نبیل گبول نے عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض جمع کروادیا۔ اپنی درخواست میں نبیل گبول نے کہا کہ عمران خان کا نام فارن فنڈنگ کیس میں آیا ہے ، عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض ہے۔

یپلزپارٹی شیری رحمان نے کہا کہ عمران خان اپنے مفروضی بیانیہ سے بھی یو ٹرن لے رہے ہیں،  قومی اسمبلی میں عمران خان کا استعفیٰ زیر التواء ہے،  جس شخص نے استعفیٰ دیا وہ 9 نشستوں پر الیکشن لڑنے جا رہا ہے، کیاعمران خان اپنی جماعت میں کسی کو ضمنی انتخابات لڑنے کا اہل نہیں سمجھتے؟ ۔