گزشتہ 24 گھنٹوں سے کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔فائل فوٹو
گزشتہ 24 گھنٹوں سے کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔فائل فوٹو

کراچی میں آج ہلکی، کل سے تیز بارش کا  امکان

کراچی: صوبائی دارالحکومت کراچی میں 24 گھنٹوں کے درمیان مطلوع جزوی ابر آلود رہنے اور وقفے وقفے سے ہلکی سے معتدل بارش کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق  ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے ۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج ہلکی اور  کل تیز بارش امکان ہے ، کل سے 18 اگست کے دوران کراچی سمیت مشرقی سندھ میں تیز بارشوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوسکتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہوا کا ایک اور شدید کم دباو ڈیپریشن کی صورت میں مشرقی بھارت میں موجود ہے ،  کل صبح یا دوپہر سے مشرقی سندھ میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوسکتا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق کراچی میں کل رات گئے تیز بارش ہوسکتی ہے، بالائی سندھ میں 19 اگست تک بارش کا امکان رہے گا ۔ محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں شمال مشرق سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 14 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے، جس میں نمی کا تناسب 84 فیصد ہے۔ واضح رہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں اتوار کو بھی بارش کا سلسلہ جاری رہا جبکہ کچھ علاقوں میں رات گئے بھی بارش ہوئی۔