پاکستان کے ایئرپورٹس پر بیرون سے آنی والی پروازوں کے مسافروں کو لینڈنگ سے قبل ڈیکلریشن فارم پر کرنا لازمی قرار دیا ہے۔فائل فوٹو
پاکستان کے ایئرپورٹس پر بیرون سے آنی والی پروازوں کے مسافروں کو لینڈنگ سے قبل ڈیکلریشن فارم پر کرنا لازمی قرار دیا ہے۔فائل فوٹو

بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں پر نئی شرط لاگو

اسلام آباد:پاکستان سے بیرون ملک جانے والے مسافروں کو بورڈنگ پاس کسٹمز اورکرنسی ڈیکلریشن کے بغیر نہ دینے کی نئی شرط لاگو کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق منی لانڈرنگ روکنے سے متعلق فیٹف کی ہدایت پرعمل درآمد کے معاملے پر پاکستان میں کسٹمز اور کرنسی ڈیکلریشن کی فیٹف کی سخت ہدایات پر عمل درآمد شروع کردیا گیا۔

سی اے اے نے تمام ایرلاینز کو نئی ہدایات جاری کردی ہیں ، جس میں پاکستان سے بیرون ملک جانے والے مسافروں کو بورڈنگ پاس کسٹمز اور کرنسی ڈیکلریشن کے بغیر نہ دینے کی نئی شرط لاگو کردی گئی ہے۔

فیٹف ایڈوائزری کے تحت پاکستان سے بیرون ملک جانے والے مسافروں کو ٹکٹس بکنگ کے وقت کسٹمز اور کرنسی ڈیکلریشن کی شرط رکھ دی۔

سی اے اے نے تمام ایرلائنز کے بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کیلیے کسٹم ڈیکلریشن اور کرنسی ڈیکلریشن لازمی قرار دیدیا ہے۔

سی اے اے نے بیرون ملک سے پاکستان آنے اور جانے والی پروازوں سے متعلق بھی پالیسی متعین کردی ہے۔بیرون ملک سے پاکستان آنے والی فلائٹ کے دوران فضائی میزبان مسافروں کو کرنسی و کسٹم ڈیکلریشن فارم پر کرنے کا اعلان کریں گے۔

فیٹیف ایڈوائزری کے تحت پاکستان کے ایئرپورٹس پر بیرون سے آنی والی پروازوں کے مسافروں کو لینڈنگ سے قبل ڈیکلریشن فارم پر کرنا لازمی قرار دیا ہے۔

سی اے اے کے مطابق پاکستان کے ایئرپورٹس پر اترتے وقت کسٹمز انٹرنیشنل اراؤیل کاؤنٹر پر کرنسی اور کسٹم ڈیکلریشن کی تفصیل امیگریشن سے قبل کسٹمز حکام کو فراہم کرنا ہوں گی۔