لاہور: حکومت پنجاب تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کررہی ین ہے جو کہ بغاوت کے مقدمے میں راولپنڈی جیل میں قید ہیں۔
انگریزی اخبار ‘‘ڈان’’ کی رپورٹ کے مطابق مبینہ تشدد کے اطلاعات کےدوران متعلقہ حکام نے شہباز گل کو جیل اسپتال منتقل کیا گیا اور اطلاعات کے مطابق انہیں راولپنڈی میں ایک سرکاری طبی مرکز میں منتقل کرنے کے لئے مزید کوششیں جاری ہیں۔
دریں اثناء صوبائی حکومت راولپنڈی جیل کے سپرنٹنڈنٹ چوہدری اصغر علی کا تبادلہ کردیا گیا اور صوبائی وزیر جیل خانہ جات محمد ہاشم ڈوگر کو بھی پی ٹی آئی رہنما سے ملاقات کے لئے بھیجا گیا۔
سپرنٹنڈنٹ اصغرعلی کا تبادلہ اس وقت ہوا جب ہاشم ڈوگر نے ٹوئٹ کیا کی انہوں نے جیل پہلی رات شہباز گل کو خصوصی سیل (چکی) میں رکھنے پر جیل حکام کو ہٹانے کی سفارش کی تھی۔
ٹوئٹ میں انہوں نے مزید کہا کہ کسی قیدی کے ساتھ ایسا سلوک نہیں کیا جارہا ، میں مجاز اتھارٹی کو ڈی آئی جی اورجیل سپرنٹنڈنٹ کو عہدے سے ہٹانے کی سفارش کی ہے۔