انڈس موٹر کمپنی کی زمین پرگرے قومی پرچموں کو اکٹھا کرنے کی مہم

کراچی: پاکستان کے یوم آزادی کو حب الوطنی کے جذبے سے منانا ہر پاکستانی شہری کا استحقاق ہے اور ایک ذمہ دار شہری کے طور پر قومی پرچم کے تقدس کو برقرار رکھنا اوراس کی تکریم کرنا ہماری بنیادی ذمے داری ہے۔ اسی ذمہ داریوی کا احسن طریق سے نبھانے کیلئے انڈس موٹر کمپنی نے”قوم کے وقاراور فخر کا احترام کریں“کے نعرے کے تحت کراچی شہر میں جگہ جگہ  گرے ہوئے قومی پرچموں  کو اکٹھا کرنے کیلئے مہم کا اہتمام کیا۔

ملک بھر میں یوم آزاد ی کو بھر پور جوش وخروش سے منایا جاتا ہے۔ ملک کے ہر شہر کو قومی پرچموں، جھنڈیوں، غباروں سجایا جاتا ہے۔ جشن آزادی کی خوشی میں یہی پرچم اور جھنڈیاں فضاؤں میں بلند ہوتے ہیں لیکن بعد میں یہی پرچم اور جھنڈیاں زمین پر پھٹے ہوئے بکھرے ہوتے ہیں، کوڑیے ڈھیر میں پڑے ہوتے اور پاؤں تلے روندے جاتے ہیں جو ہماری قومی غیر ت کی بے حرمتی ہے۔

  اس بے حرمتی کو روکنے کیلئے آئی ایم سی نے مسلسل پانچویں بار 15 اگست کو شہر کے متعین کردہ راستوں میں گرے  جھنڈے اور جھنڈیاں اکٹھا کرنے کیلئے مہم کا آغاز کیا۔آئی ایم سی کے ملازمین نے کمپنی کے رضاکارانہ پروگرم کے تحت اس مہم میں حصہ لیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علی اصغر جمالی، آئی ایم سی چیف ایگزیکٹو نے کہا”دنیا بھر میں ہر پاکستان کیلئے 14 اگست قومی پرچم کی طرح بہت زیادہ اہمیت رکھتا ہے  لیکن اس کے ساتھ ساتھ ہمارے قومی پرچم کی بے توقیری انتہائی دکھ اور تکلیف کی بات ہے۔اس اقدام کے تحت ملازمین کا رضا کارانہ پروگرام  ہمیں  ہماری قومی ذمہ داری یاد دلاتا ہے کہ ہم اپنے قومی پرچم کو عزت و تکریم دیں جس کا وہ حق دار ہے۔

عوام کی بڑی تعداد نے بھی اس سرگرمی میں حصہ لیا جنہوں نے آئی ایم سی کی کوششوں کو سراہا۔