اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف اگلے ہفتے قطر اور متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کریں گے۔سرکاری ذرائع کے مطابق سینئر وزرا، سول اور فوجی افسران بھی دورے میں وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کے دورے میں ایل این جی سپلائز اورمؤخر ادائیگیوں کا معاملہ بھی زیر بحث آئے گا جبکہ دورے میں قطرکی پاکستان کے ملکیتی اداروں میں سرمایہ کاری کا معاملہ بھی زیرغور آئے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قطر میں پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کا معاملہ بھی زیر بحث آئے گا جبکہ وزیراعظم قطر کے دورے سے واپسی پر متحدہ عرب امارات بھی جائیں گے۔