توشہ خانہ ہو، ٹیریان یا فارن فنڈنگ کیس، عمران خان کو بھاگنے نہیں دیں گے،فائل فوٹو
توشہ خانہ ہو، ٹیریان یا فارن فنڈنگ کیس، عمران خان کو بھاگنے نہیں دیں گے،فائل فوٹو

توشہ خانہ نے عمران کاخانہ خراب کردیا۔عابد شیر علی

فیصل آباد:مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیرمملکت  امیدوار برائے این اے 108 چوہدری عابد شیرعلی نے کہاہے کہ عمران خان کے کرداراورتوشہ خانہ نے ان کی سیاست کاخانہ خراب کردیا‘ اب وہ پورے ٹولے سمیت جیل میں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ  نواز شریف بہت جلد آ نے والے ہیں عمران خان نے اپنے پونے چار سالہ دور میں بے حیائی‘ بدتمیزی اور جھوٹے وعدوں کے سوا عوام کو کچھ نہیں دیا‘ عمران خان اقتدارسے باہررہ کرنیم پاگل ہوچکے ہیں اس لیے ہرروزملک اوراداروں کے خلاف ہرزہ سرائی وطیرہ بن چکاہے‘ 25ستمبر کو این اے 108 میں شیر دھاڑے گا۔ ان خیالات کا اظہار نے مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے انتخابی میٹنگ کے شرکا ءسے خطاب کے دوران کیا۔