ہرات: افغان وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ طالبان سے باغی ہونے والے کمانڈرمولوی مہدی مجاہد ایرانی سرحد کے قریب آپریشن میں مارے گئے۔
طالبان حکام کے مطابق مولوی مہدی مجاہد کو ہرات میں آپریشن کے دوران مارا گیا، مولوی مہدی ہرات کے راستے ایران بھاگنے کی کوشش کر رہے تھے۔
افغان میڈیا کے مطابق چند ماہ پہلے مولوی مہدی مجاہد طالبان سے اختلافات کے باعث باغی ہوگئے تھے، سابق طالبان کمانڈر بامیان کی ہزارہ برادری سے تعلق رکھتے تھے۔