مارے جانیوالوں میں 3 شامی فوجی شامل،زیادہ تعداد کرد جنگجوؤں کی ہے (فائل فوٹو)
مارے جانیوالوں میں 3 شامی فوجی شامل،زیادہ تعداد کرد جنگجوؤں کی ہے (فائل فوٹو)

شام کے سرحدی علاقے میں ترکی کا فضائی حملہ، 25 افراد ہلاک

دمشق : شامی سرحدی چوکیوں پر ترکی کے فضائی حملے، 25 افراد ہلاک ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی اور شام کے علاقے کوبان میں امریکی حمایت یافتہ کرد جنگجوؤں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ترکی فوج نے سرحدی چوکیوں پر سلسلہ وار فضائی حملے کیے جس میں شامی فوجی اہلکار اور کرد جنگجو سمیت25 افراد ہلاک ہوگئے۔

ترک وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائی کرد علیحدگی پسند جماعت سیریئن ڈیموکریٹک فورسز کے جنگجوؤں کے ہماری سرزمین پرحملے جواب میں کی جس میں ایک ترک فوجی شہید بھی ہوا تھا۔

شام میں انسانی حقوق پر نگاہ رکھنے والی تنظیم ‘سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس’ نے ترک فوج کے حملے میں 25 ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں  3 شامی فوجی بھی شامل ہیں جب کہ زیادہ تعداد کرد جنگجوؤں کی ہے۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق شامی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہمارے مسلح افواج کی نگرانی والے کسی بھی فوجی چوکی پر کسی بھی حملے کا تمام محاذوں پر براہ راست اور فوراً جواب دیا جائے گا۔