بیروزگار ہوں، مہنگائی کے دور میں بچے نہیں پا سکتا، شوہر کا بیان شیبیئر
بیروزگار ہوں، مہنگائی کے دور میں بچے نہیں پا سکتا، شوہر کا بیان شیبیئر

اسقاط حمل سے انکار پر شوہر نے بیوی کو آگ لگا دی

بیروت : لبنان میں اسقاط حمل سے انکار پر شوہر نے بیوی کو آگ لگا دی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لبنان کے دارالحکومت میں 21 سالہ ہانا محمد کو بری طرح جھلسی ہوئی حالت میں اسپتال لایا گیا جب کہ وہ 5 ماہ کی حاملہ بھی ہے۔

ہانا کا جسم ستر فیصد تک جل گیا اور ماہرڈاکٹرز کی ٹیم نوجوان لڑکی کی زندگی بچانے کے لیے سرتوڑ کوششیں کر رہی ہے تاہم مریضہ کی حالت تاحال تشویشناک ہے۔

پولیس کو دیئے گئے بیان میں ہانا نے بتایا کہ اس کی یہ حالت اس کے شوہر نے کی ہے جو فی الحال بچہ پیدا کرنے میں حق نہیں ہے اور اسقاط حمل کے لیے زور ڈال رہا ہے۔

ہانا نے پولیس کو مزید بتایا کہ میرے انکار پر شوہرنے تشدد کا نشانہ بنایا اور زبردستی اسقاط حمل کرانے کی کوشش کی۔ میری مزاحمت میں اس نے مجھے آگ لگادی۔

پولیس نے درندہ صفت شوہر کو حراست میں لے لیا۔شوہر کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے اس دور میں بچے پالنا آسان نہیں رہا۔ بیروزگار ہوں اورمالی وسائل ختم ہوچکے ہیں۔