اسلام آباد: پاکستان نے آئی ایم ایف کو پیٹرولیم مصنوعات پرلیوی 50 روپے لیٹرتک بڑھانےکی یقین دہانی کروادی ہے جس کے تحت یکم ستمبر سے پیٹرول پر 10 روپے اور ڈیزل پر 5 روپے لیوی بڑھائے جانے کا امکان ہے۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان لیٹر آف انٹینٹ (اظہار آمادگی کے خط) پر اتفاق ہو گیا ہے اور پاکستان کی طرف سے دستخط شدہ آئی ایم ایف کو بجھوادیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ایل او آئی میں پاکستان نے آئی ایم ایف کو پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی 50 روپے لیٹر تک بڑھانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ یکم ستمبر سے پیٹرول پر 10 روپے اور ڈیزل پر 5 روپے لیوی بڑھائی جائے گی جبکہ ستمبر میں پیٹرول پر لیوی بڑھ کر 30 اور ڈیزل پر 15 روپے ہو جائے گی۔