ڈی لیڈز 20 رنز اسکور کرکے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروادیا۔فائل فوٹو
ڈی لیڈز 20 رنز اسکور کرکے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروادیا۔فائل فوٹو

نیدر لینڈز نے پاکستان کو187 رنز ہدف دیدیا

روٹرڈیم :دوسرے ون ڈے میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیدرلینڈزکی ٹیم 186 رنز پرڈھیر ہوگئی۔نسیم شاہ نے 2 ، حارث رؤف اورنوازنے3، 3کھلاڑی کو پویلین بھیجا۔شاداب کان اور محمد وسیم نے ایک ایک کھلاڑی کا شکارکیا۔

 نیدرلینڈز کی بیٹنگ کا آغاز اچھا نہیں ہوا۔اوپنر وکرم جیت سنگھ ایک رن بنا کر نسیم شاہ کی گیند پرکیچ آؤٹ ہو گئے جبکہ میکس او ڈاؤڈ بھی ایک رن بنا کر حارث رؤٹ کی گیند پرکیچ آؤٹ ہو کر پویلیئن لوٹ گئے۔

میزبان ٹیم کے تیسرے کھلاڑی ویسلے بیریسی بھی زیادہ دیر پچ پرکھڑے نہ رہ سکے اور 3 رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ ٹام کوپر نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 74 بالز پر 66 رنز بنا کر محمد نواز کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔باس ڈی لیڈے نے سب سے زیادہ89رنز بنائے۔

اسکاٹ ایڈورڈ صرف 5 رنز بنا کر ہی جلد پویلیئن لوٹ گئے۔ تیجا ندامانورو بغیرکوئی رن بنائے ہی آؤٹ ہوگئے۔

واضح رہے کہ پاکستان کو میزبان نیدرلینڈز کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ پہلے ون ڈے میں پاکستان نے نیدر لینڈز کو 16 رنز سے شکست دی تھی۔