کراچی: سٹی کورٹ میں سیشن عدالت نے 2019 میں گاڑی کی ٹکر سے رکشہ سوار خاتون کی ہلاکت کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا،عدالت نے ڈرائیور رمیش کمار کو صابرہ بی بی کے ورثا کو 63 لاکھ روپے ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔
عدالت نے فیصلے میں کہا کہ رقم ہرجانہ اور دیت کی مد میں ادا کی جائے البتہ ورثا کا ایک کروڑ 43 لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ درست نہیں کیونکہ جاں بحق خاتون ورکنگ لیڈی نہیں تھیں۔
رپورٹ کے مطابق رمیش کمار لائسنس کے بغیر گاڑی چلا رہا تھا، رمیش کمار کی غفلت اور غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ سے حادثہ پیش آیا، متعدد نوٹس کے باوجود مدعا علیہان نے جواب جمع نہیں کرایا۔