انہیں ری ٹویٹ کرنے کے جرم میں 34 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔فائل فوٹو
انہیں ری ٹویٹ کرنے کے جرم میں 34 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔فائل فوٹو

حکومت پر تنقید کی حمایت ۔ سعودی خاتون کو34 سال قید

ریاض؛ سعودی خاتون کو حکومت پر تنقید کی حمایت مہنگی پڑ گئی، 34 سال قید کی سزا سنادی گئی۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت نے سلمیٰ الشہاب نامی خاتون کو ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مملکت کے خلاف تنقید کرنے والوں کی حمایت، فالو اور ری ٹویٹ کرنے کے جرم میں 34 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

سلمیٰ الشہاب برطانیہ کی لیڈز یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی کی طالبہ ہیں انہیں اُس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ گزشتہ برس چھٹیاں گزارنے اپنے گھر واپس آئی تھیں۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سعودی عرب میں خواتین کے حقوق کے محافظ کو دی گئی اب تک کی طویل ترین سزا ہے۔

قبل ازیں سلمیٰ الشہاب کو ابتدائی طور پر دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے تین سال قید کی سزا سنائی تھی تاہم اپیل کورٹ نے سزا کو بڑھا کر 34 سال کردیا۔