اسلام آباد:قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک میں کرونا وائرس ایک بار پھرسراٹھانے لگا،ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے 4 افراد انتقال کرگئے جبکہ 510 کیسزرپورٹ ہوئے ہیں ۔
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے 18 ہزار212 ٹیسٹ کیے گئے ہیں ۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک میں کروناکےمثبت کیسزکی شرح 2.80 فیصد رہی جبکہ کرونا کے164 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔
COVID-19 Statistics 19 August 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 18,212
Positive Cases: 510
Positivity %: 2.80%
Deaths: 04
Patients on Critical Care: 164
— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) August 19, 2022
پاکستان میں کرونا وبا کے کیسز میں ایک بارپھر اضافہ ہونے کے سبب ہوائی سفر، پبلک ٹرانسپورٹ میں ماسک لگانے کی پابندی دوبارہ عائد کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان میں گزشتہ چند ماہ میں کووڈ کیسز کی شرح انتہائی کم رہی، جس کی وجہ سے کورونا وبا کے دوران لگائی گئی تمام پابندیاں بھی ہٹا دی گئی تھیں۔
ملک میں ایک بار پھر کورونا کیسز کی شرح میں اضافے کے بعد قومی ادارۂ صحت (این آئی ایچ) نے شہریوں کو ماسک کا استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک میں ویکسینیشن کے اہل عوام کو کووڈ 19 کے خلاف مکمل ویکسین بھی لگا دی گئی ہے ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز کے مطابق 2020ء میں اس وبائی مرض کے پھیلاؤ کے بعد سے رواں سال مارچ میں کیسز کی تعداد کم ترین سطح پر تھی لیکن اب ان کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔