شہباز گل کے وکلا کی ریمانڈ مکمل ہونے کی درخواست مسترد کر دی گئی۔فائل فوٹو
شہباز گل کے وکلا کی ریمانڈ مکمل ہونے کی درخواست مسترد کر دی گئی۔فائل فوٹو

شہبازگل کو پیر تک پمز میں رکھنے کا حکم

اسلام آباد:ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ اسلام آباد میں شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پرسماعت ہوئی، جہاں عدالت نے قرار دیا کہ شہبازگل کی حالت ٹھیک نہیں لہٰذا انہیں پیرتک پمز میں رکھا جائے ۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پولیس کی جانب سے شہباز گل کے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی گئی  جس پرعدالت نے استفسار کیا کہ پہلے دو روز کا جسمانی ریمانڈ تھا اب آپ 8 روز کا جسمانی ریمانڈ مانگ رہے ہیں ، دیکھنا ہوگا کہ تکنیکی طورپرجسمانی ریمانڈ ہوا بھی ہے یا نہیں ۔

شہباز گل کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ میرے موکل کی حالت دیکھ لیں ۔ جج نے شہباز گل سے سوال کیا کہ کیا آپ یہاں کھڑے رہ سکتے ہیں جس پر شہباز گل نے عدالت میں کہا کہ مجھے آکسیجن ماسک دے دیں تو میں موجود رہ سکتا ہوں ۔عدالت کے حکم پر شہباز گل کو آکسیجن ماسک مہیا کردیا گیا ۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ شہبازگل کی حالت ٹھیک نہیں لہذا انہیں پیر کے روز تک پمز میں رکھا جائے ، انہیں دمہ کا مسئلہ ہے ان کے دمہ کے ٹیسٹ دوبارہ کیے جائیں اور پیر کو میڈیکل رپورٹ دوبارہ جمع کرائی جائے ۔

شہباز گل کے وکلا کی جانب سے درخواست کی گئی کہ ان کے موکل کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہو چکا ہے جس پرعدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ریمانڈ ابھی شروع ہی نہیں ہوا۔