اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہبازگل کی بیماری بہانہ قراردیدی۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں اسلام آباد پولیس نے کہا کہ میڈیکل بورڈ نے ملزم شہباز شبیرکو طبی طور پر صحت مند قراردیا ہے، ملزم حیلے بہانوں سے خود کو بیمار ظاہر کررہا ہے۔
اسلام آباد پولیس نے کہا کہ بیماری کا بہانا کرملزم شہباز شبیر تفتیش میں رکاوٹ پیدا کرنا چاہتے ہیں تاہم حیلے بہانوں سے قانون کا راستہ نہیں روکا جاسکتا۔
ملزم شہباز شبیر کے جسمانی ریمانڈ کا معاملہ
میڈیکل بورڈ نے ملزم شہباز شبیر کو طبی طور پر صحت مند قرار دے دیا۔ ملزم شہباز شبیر حیلے بہانوں سے خود کو بیمار ظاہر کر رہے ہیں۔اسلام آباد کیپیٹل پولیس تمام تر امور قانون کے مطابق مکمل کر رہی ہے۔ 1/2
— Islamabad Police (@ICT_Police) August 19, 2022
مزید برآں شہباز گل آج عدالت میں پیشی کے وقت رو پڑے، پولیس سخت سکیورٹی میں پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو عدالت میں پیش کرنے کے لیے لائی تو وہ وہیل چیئرپر موجودتھے، اس موقع پر شہباز گل کو جب عدالت لے جایا جارہا تھا تو وہ بری طرح رو پڑے اور بار بار ماسک مانگتے رہے۔