خاتون کو انعامی رقم  اس وقت دی جائے گی جب اس کا دسواں بچہ ایک سال کا ہوجائے گا۔فائل فوٹو
خاتون کو انعامی رقم  اس وقت دی جائے گی جب اس کا دسواں بچہ ایک سال کا ہوجائے گا۔فائل فوٹو

روسی صدر کا10بچے پیدا کرنے والی خواتین کیلیے انعام کا اعلان

ماسکو:روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے ملک کی تیزی سے کم ہوتی آبادی کو بڑھانے کیلیے سوویت دور کی انعامی اسکیم دوبارہ جاری کردی، اس اسکیم کے تحت ہراس عورت کو ایک ملین روبل (تقریباً ساڑھے 16 ہزار ڈالر) انعام میں ملیں گے جو 10 بچے جنے گی۔

امریکی اخبارکی رپورٹ کے مطابق کہ یہ اسکیم سوویت لیڈر جوزف اسٹالن نے شروع کی تھی جس کو اب دوبارہ روس میں صدارتی حکم کے تحت نافذ کیا گیا ہے۔ اس اسکیم کے تحت 10 بچے پیدا کرنے والی عورت کو نہ صرف انعامی رقم دی جائے گی بلکہ انہیں معاشرتی سطح پر "مدر ہیروئن” کا درجہ بھی دیا جائے گا۔

کسی بھی خاتون کو انعامی رقم  اس وقت دی جائے گی جب اس کا دسواں بچہ ایک سال کا ہوجائے گا۔ اس سکیم کیلئے یہ شرط بھی رکھی گئی ہے کہ باقی نو بچے بھی زندہ ہونے چاہئیں۔